- Advertisement -
کابل۔12فروری (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بدھ کو بتایاکہ یہ واقعہ گزشتہ سہ پہر کو اس وقت پیش آیا جب کان کنوں کا ایک گروپ ضلع شہر بزرگ میں سونے کی کان کنی میں مصروف تھا کہ اس دوران پہاڑی کی چوٹی سرک گئی اور ان پر آگری ۔ناگہانی حادثے میں 2 کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559618
- Advertisement -