کابل۔26جنوری (اے پی پی):افغانستان کے وسطی صوبہ دایکندی کے شہر نیلی میں کمرے میں زہریلی گیس بھرنے سےچار طالب علم جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نے جاری بیان میں کہا کہ طلبہ کمرہ گرم کرنے کے لیے روایتی چولہے میں غیر معیاری کوئلہ جلا رہے تھے جس کے نتیجے میں زہریلی گیس کمرے میں جمع ہو گئی جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق …
افغانستان ،کمرے میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 طلبہ جاں بحق

مزید خبریں
کابل۔26جنوری (اے پی پی):افغانستان کے وسطی صوبہ دایکندی کے شہر نیلی میں کمرے میں زہریلی گیس بھرنے سےچار طالب علم جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس دفتر نے جاری بیان میں کہا کہ طلبہ کمرہ گرم کرنے کے لیے روایتی چولہے میں غیر معیاری کوئلہ جلا رہے تھے جس کے نتیجے میں زہریلی گیس کمرے میں جمع ہو گئی جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والے طلبہ کی عمریں 16، 17، 18 اور 19 سال تھیں۔ وہ صوبے کے ایک دور دراز علاقے سے نیلی آئے تھے تاکہ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کی تیاری کر سکیں، حادثے کے وقت طلبہ اپنی پڑھائی میں مصروف تھے۔


