وزیرآباد کے نواحی قصبہ سوہدرہ میں شہریوں کی سہولت کے لیے بلدیہ آفس میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کر دیا گیا
وزیرآباد ،بلدیہ سوہدرہ کے آفس میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کر دیا گیا

مزید خبریں
وزیرآباد۔ 03 اگست (اے پی پی):وزیرآباد کے نواحی قصبہ سوہدرہ میں شہریوں کی سہولت کے لیے بلدیہ آفس میں نادرا کا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ۔سوہدرہ، تلواڑہ، بیلہ اور ملحقہ یونین کونسلوں گھکا میتر ،ونجووالی کے رہائشی اب شناختی کارڈ سمیت نادرا کی مختلف خدمات مقامی سطح پر حاصل کر سکیں گے۔نادرا کی یہ سہولت سینئر سیاسی و سماجی رہنما بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے فراہم کی گئی ہے۔ نادرا کے اس ون ونڈو کاؤنٹر پر شہری نیا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانے، شناختی کارڈ کی تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، فارم "ب”، بائیو میٹرک اپ ڈیٹ اور نادرا کی دیگر تمام دستیاب خدمات حاصل کر سکیں گے۔
نادرا ون ونڈو کاؤنٹر کے افتتاح اور پہلے روز اس کی فعالیت کے موقع پر نادرا کے زونل ہیڈ گوجرانوالہ محمد اکرام اور بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے بلدیہ آفس کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور کاؤنٹر پر آنے والے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے تاثرات بھی حاصل کیے۔اس موقع پر سابق کونسلر میاں افتخار احمد آرائیں، ملک طارق ظفر، ملک فیاض اعوان، حاجی امجد راجپوت، میاں عمران یعقوب سمیت دیگر سماجی شخصیات نے بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوہدرہ اور گردونواح کے عوام کو یہ اہم سہولت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








