2027ء سے 2030ء تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، وزارت مذہبی امور

"وزارت مذہبی امور کے مطابق 2027 سے 2030 تک حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔”

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے 2027ء سے 2030ء تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ جلد آنے والا ہے اس لئے حج 2027ء کے خواہشمند افراد 16 نومبر 2027ء تک کا کار آمد پاسپورٹ تیار رکھیں ۔ ترجمان نے حج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہارات سے عوام الناس کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے اس طرح کے جعلی اشتہارات کو نظر انداز کریں اور ایسے عناصر کو رپورٹ کریں ۔ حج سے متعلقہ معلومات کے لئے صرف اور صرف وزارت مذہبی امور کی مستند ایپس استعمال کریں اور کسی قسم کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر یقین نہ کریں ۔