افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں منی بس الٹنے سے چار مسافرجاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ ضلع سید آباد میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون ، اس کا بچہ اور دو دیگر خواتین شامل ہیں، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن …
افغانستان ، منی بس الٹنے سے چار مسافرجاں بحق ، چار زخمی

مزید خبریں
کابل ۔16جون (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں منی بس الٹنے سے چار مسافرجاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ ضلع سید آباد میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون ، اس کا بچہ اور دو دیگر خواتین شامل ہیں، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔








