کابل۔16دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بات صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے گزشتہ روز بتائی۔
شنہوا کے مطابق یہ حادثہ صوبہ ہلمند کےضلع باباجی میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ خراب سڑکیں اور تیز رفتاری ٹریفک حادثات کی وجوہات میں شامل ہیں۔ ■