افغانستان میں امریکی ڈرو ن پروازیں بین الاقوامی قوانین اوردوحہ میں امارات اسلامیہ کے ساتھ طے پانے والےامریکی وعدوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ، ذبیح اللہ مجاہد

81

کابل ۔29ستمبر (اے پی پی):افغانستان کے کلچرل کمیشن کی ملٹی میڈیا برانچ کے سربراہ احمد اللہ متقی اور افغا ن حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں ڈرونز کی پروازیں امریکا کی جانب سےحالیہ بین الاقوامی قوانین اوردوحہ میں امارات اسلامیہ کے ساتھ طے پانے والےامریکی وعدوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک ، خصوصاً امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ممکنہ منفی نتائج سے بچنے کے لئے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، وعدوں اور حقوق کی روشتی میں معاملات کرے ۔

دریں اثنا افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ممالک اپنی علاقائی اور فضائی حدود کے مالک ہیں۔ اسی اصول کے تحت اسلامی امارات افغانستان کی زمینی اور فضائی حدود کی محافظ ہے۔ حال ہی میں امریکا نے افغانستان کی فضائی حدوود میں ڈرون پروازوں سے تمام بین الاقوامی قوانین اور حقوق اور دوحہ میں اسلامی امارات کے ساتھ طے پانے والے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایسی خلاف ورزیوں کولازماً درست اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ہم تمام ممالک ، خصوصاً امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، وعدوں اور حقوق کی روشتی میں معاملات کرے اور منفی نتائج سے بچنے کے لئے باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری کرے۔