کابل۔15فروری (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خالد سرحدی نے اتوار کے روز بتایاکہ پہلا حادثہ ہفتے کی رات گئے ضلع قرہ باغ کی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ مسافر جاں بحق …
افغانستان میں دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 14 زخمی

مزید خبریں
کابل۔15فروری (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خالد سرحدی نے اتوار کے روز بتایاکہ پہلا حادثہ ہفتے کی رات گئے ضلع قرہ باغ کی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ مسافر جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
چند ہی منٹوں کے وقفے سے اسی سڑک پر پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ تیز رفتاری اور سڑک پر اندھیرا ان مہلک حادثات کی بنیادی وجوہات تھیں۔گزشتہ ہفتے بھی شمالی صوبہ بدخشاں میں اسی نوعیت کے ایک حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔








