افغانستان میں رواں برس ڈیڑھ لاکھ شہری بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) افغانستان میں جاری تنازعے کے سبب رواں برس اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔۔اقوام متحدہ کے انسانی معاملات میں رابطہ کاری کے دفتر او سی ایچ اے …

اقوام متحدہ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) افغانستان میں جاری تنازعے کے سبب رواں برس اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب افغان باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔۔اقوام متحدہ کے انسانی معاملات میں رابطہ کاری کے دفتر او سی ایچ اے کے مطابق رواں برس اب تک 146,400 افغان شہری بے گھر ہوئے ہیں تاہم یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران بے گھر ہونے والے افغانوں کی تعداد سے 25 فیصد کم ہے۔

Leave a Reply