کابل ۔6فروری (اے پی پی):افغانستان میں سونے کی کان کی سرنگ منہدم ہونے کے باعث ایک کان کن جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان کی سرنگ گرنے سے ایک کان کن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے
اہلکار نے مزید کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں کا ایک گروپ صوبائی دارالحکومت فیض آباد کے باہر ضلع یفتل میں سونے کی کان میں قیمتی عنصر نکالنے میں مصروف تھا۔