کابل۔ 29 اگست (اے پی پی)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے 13 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے پروان میں 129اموات ہوئیں اور 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے جہاںایک بڑے سیلابی ریلہ میں بہہ جانے والے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش …
افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی
کابل۔ 29 اگست (اے پی پی)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے 13 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے پروان میں 129اموات ہوئیں اور 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے جہاںایک بڑے سیلابی ریلہ میں بہہ جانے والے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کاکام جاری ہے۔ افغانستان کی قدرتی آفات کی وزارت کے مطابق حالیہ سیلاب سے پروان میں 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اطلا عات کے مطابق کابل ، پنجشیر ،وردک، لوگر، پکتیا،خوست، غزنی اور لغمان بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔









