مکتہ المکرمہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے مقدس شہر مکة المکرمہ میں افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے دو روزہ بین الاقوامی علماءکانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی حکومت اور تحریک طالبان افغانستان سے جنگ بندی کرنے اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب نے اسلامی تعاون کی تنظیم …
افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے مکة المکرمہ میں دو روزہ بین الاقوامی علماءکانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
مکتہ المکرمہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے مقدس شہر مکة المکرمہ میں افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے دو روزہ بین الاقوامی علماءکانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی حکومت اور تحریک طالبان افغانستان سے جنگ بندی کرنے اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے تعاون سے کی۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران علماءکرام نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر غور کیا۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں افغانستان میں دیرپا قیام امن اور استحکام کے لئے افغان حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان قومی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کے تمام فریقوں سے قتل و غارت گری کا سلسلہ بند کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بھائیوں میں مفاہمت کے قیام اور دشمنی کی آگ کو بجھانے کے لئے اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں طالبان سے تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ بند کرنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کی افغان حکومت کی دعوت کا مثبت جواب دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مسلمان ریاستوں، تنظیموں اور معتبر شخصیات سے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے کوششوں میں ساتھ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ایک اسلامی ریاست ہے، قرآن کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ میں اسلام کو امن کا مذہب قرار دیا گیا ہے جس میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی کو بنیادی اوصاف میں شمار کیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ایک دوسرے پر فرض ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اللہ تعالیٰ اور پیغمبر اسلام کے منافی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان بھائیوں میں مفاہمت اور صلح عبادات میں عظیم درجہ رکھتا ہے۔








