افغانستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند

99

کابل۔30مئی (اے پی پی):افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان وزرت صحت نے ملک بھر میں تمام تر سکول، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ24کے دوران کووڈ 19 کے 977 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ افغانستان کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ اس مہلک وائرس سے ملک میں 2899اموات ہوچکی ہیں۔ صحت عامہ کی ناقص سہولیات ہونے کے باعث خدشہ ہے کہ ہلاکتوں اور کووڈ پازیٹو افراد کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔