افغانستان کا آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان، محمد شہزاد کی معطلی کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی، 16 سالہ مجیب زدران کی بھی ٹیم میں طلبی

کابل ۔ 6 فروری (اے پی پی) افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کی 11 ماہ بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال مارچ میں ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے …

کابل ۔ 6 فروری (اے پی پی) افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کی 11 ماہ بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال مارچ میں ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث انہیں آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، 16 سالہ ابھرتے ہوئے سپنر مجیب زدران کی بھی ٹیم میں طلبی ہوئی ہے، زدران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔