سعودی عرب کی یمنی حکومت کو تنخواہوں کے لیے 59.7 ملین ڈالر امداد

یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کو پبلک سیکٹر میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 224 ملین ریال (59.7 ملین ڈالر) سے زیادہ کی اضافی امداد فراہم کی ہے

ریاض۔21جون (اے پی پی):یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کو پبلک سیکٹر میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 224 ملین ریال (59.7 ملین ڈالر) سے زیادہ کی اضافی امداد فراہم کی ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت کے تحت سعودی پروگرام برائے تعمیر و ترقی یمن کے ذریعے یہ امداد فراہم کی گئی۔ سعودی سفیر نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ اس امداد کا مقصد یمنی حکومت کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا اور سرکاری ملازمین کومسلسل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔