افغانستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی

کابل۔12 دسمبر (اے پی پی) افغانستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، مقام اور تاریخ کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز حکام کے درمیان بات چیت جاری …

کابل۔12 دسمبر (اے پی پی) افغانستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، مقام اور تاریخ کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز حکام کے درمیان بات چیت جاری ہیں اور جلد ہی حتمی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال جون میں افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، آئرش ٹیم پہلے ہی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میچ کھیلنے کا اعلان کر چکی ہے اور شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ مئی میں کھیلا جائے گا جبکہ افغانستانی ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر شروع کرے گی۔

Leave a Reply