اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 5ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس حوالے سے ہدف مقرر کیا ہے ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت میں ٹرانزٹ ٹریڈ ، باہمی تجارت اور غیر روائتی تجارت شامل ہیں تاہم اس …
افغانستان کو برآمدات کا حجم آئندہ تین سال میں 5ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا،عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 5ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس حوالے سے ہدف مقرر کیا ہے ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت میں ٹرانزٹ ٹریڈ ، باہمی تجارت اور غیر روائتی تجارت شامل ہیں تاہم اس تجارت کی دستاویز بندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی دوطرفہ تجارت میں فروغ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی جدت بھی ضروری ہے ۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مالی سال 2019 کے دورآن پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 5.6ارب ڈالر ، دوطرفہ تجارتی 1.3ارب ڈالر رہی ہے جو 2011 کی 2.5ارب ڈالر تجارت سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال پاکستان اور افغانستان کی غیر روائتی تجارت 2ارب ڈالر رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت میں مزید اضافہ کیلئے وسیع امکانات موجود ہیں۔







