افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

258
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال (2024) کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان کو 507.93 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 2023ء کے مقابلہ میں 6.11 فیصد زیادہ ہیں۔

مالی سال 2023ء کی اسی مدت میں افغانستان کو 478.61 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مئی 2024ء میں افغانستان کو 74.36 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 74.32 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال مئی میں افغانستان کو 42.66 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اپریل کے مقابلہ میں مئی میں افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں افغانستان کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 58.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں بڑھ کر 74.36 ملین ڈالر ہو گیا۔ اس کے برعکس گذشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے 10.15 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 2023ء کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.56 فیصد کم ہیں۔

مالی سال 2023ء میں افغانستان سے 15.27 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مئی میں افغانستان سے 1.31 ملین ڈالر کی درآمدات کی ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مئی میں 2.80 ملین ڈالر تھیں۔