افغانستان کی وزیر تجارت ایچ ای کامیلا صدیقی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی سیکرٹری تجارت سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)افغانستان کی ڈپٹی وزیر تجارت ایچ ای کامیلا صدیقی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری فضل عباس میکن اور وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ افغان وفد میں نائب وزیر زراعت حمد …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)افغانستان کی ڈپٹی وزیر تجارت ایچ ای کامیلا صدیقی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری فضل عباس میکن اور وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ افغان وفد میں نائب وزیر زراعت حمد اﷲ ہمدرد، آبپاشی و لائیو سٹاک کے شعبوں کے وزیر سعید سعیدی، ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی تجارت و وزارت تجارت خان جان الکزئی، افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نجیب اﷲ وردک، وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاسیات ادریس رﺅف، ماہر کپاس، وزارت تجارت، وزارت زراعت، آبپاشی، لائیو سٹاک اور افغان سفارتخانہ کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے موجودہ چیلنجز پر کمی لانے کیلئے دوطرفہ تجارت اور باہمی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔