افغانستان کے صوبہ غور میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں

83
Afghanistan
Afghanistan

کابل ۔17فروری (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ غور میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالرحمن بدری نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع پساوند کے گائوں انقرچاق میں پیش آیا، جس میں تین راہگیر لقمہ اجل بن گئے جو جنوبی صوبہ ہلمند جا رہے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے تینوں کی میتیں اہل خانہ کے حوالے کر دی ہیں ۔