افغانستان کے صوبے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کی پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ

77

اسلام آباد ۔18 اگست(اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کو پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے اس سلسلے میں سرکاری سطح پر کوئی معلومات یا شواہد پاکستان کیساتھ شیئر نہیں کئے ہیں۔ہفتہ کو ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے افغانستان کے صوبے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کو پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ افغانستان نے اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی معلومات یا شواہد شیئر نہیں کئے ہیں۔