اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) افغانستان کے ناظم الاامور کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے چمن کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں متعدد پاکستانی شہید اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوئے۔افغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ پاکستانی حکام ملکی حدود کے اندر مردم شماری کی غرض سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور افغان حکومت کو اسکی پیشگی اطلاع بھی دی گئی تھی۔افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع اور زخمی ہوئیں بلکہ پاکستان کے سرحدی حدود میں مردم شماری کا عمل بھی متاثر ہوا ۔پاکستان نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ روکنے کیلئے فوری اقدامات اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔