یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا ہر سطح پر خیر مقدم کیاگیا ہے۔ وہ جاپان کے شہر یوکوہاما میں اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جاپان کے اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے گفتگو

مزید خبریں
یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا ہر سطح پر خیر مقدم کیاگیا ہے۔ وہ جاپان کے شہر یوکوہاما میں اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے حکومت کی جانب سے خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔








