بھکر ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں ہوا

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی بھی موجود تھے

بھکر۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایم این اے رشید اکبر خان نوانی کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب رشید خان نوانی،سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل،اے ڈی سی ریونیو رائے ذوالفقار علی،اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو،ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی،اے ڈی سی انفورسمنٹ حسن نذیر،اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا،سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کامران جاوید سمیت تمام صوبائی و وفاقی محکموں کےسربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نےشرکا کو ضلع بھر کے مختلف محکمہ جات کی مجموعی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق محکمہ جات کے افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔

انہوں نے سالانہ ترقیاتی سکیموں،ڈی ایچ کیوہسپتال بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن،سٹی سیوریج سکیم کے تکمیلی مرحلے،سٹی بیوٹی فکیشن پلان،سپر بند کی تعمیر ومرمت اور مزید پختگی،مرکزی شاہراہوں پر بارشی کٹاؤ کی مرمت،الیکٹرک سٹی پلان دیگر ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پرخصوصی زور دیا۔اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نےضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالہ سے بھی تاکید کی۔اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل تک سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں ۔

مزید خبریں