واشنگٹن۔ 21 فروری (اے پی پی)۔ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان میں 20 عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم نے بدھ کے روز کہا کہ یہ تحقیقات افغان حکومت اور امریکی فوج کو مشترکہ طور پر کرنی چاہئیں۔ ایچ آر ڈبلیو کا الزام ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) سے منسلک خصوصی دستوں نے ضلع میوند میں20 افراد کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ امریکی بمباری سے بچنے کے لیے بھاگ رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان اہلکاروں نے چند افراد کو گھروں سے نکال کر بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔