کابل۔ 6 مارچ (اے پی پی)افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ننگر ہار صوبہ کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق بدھ کے روز ایئر پورٹ کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی کےدفتر کے قریب ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔