افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون،تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون،تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں یہ اہم پیش رفت ہے،وزیراعظم ناصر الملک،دونوں رہنماﺅں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا،دونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم ناصر الملک کو …

افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون،تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں یہ اہم پیش رفت ہے،وزیراعظم ناصر الملک،دونوں رہنماﺅں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا،دونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم ناصر الملک کو جمعہ کی شام ٹیلی فون کیا اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی جو پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ تھا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے اس اطلاع پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا اور اسے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ پاکستان کی ریاست اور عوام کے ایک دشمن کیخلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں یہ خبر ایک تسکین کے طور پر سنی جائے گی کیونکہ پاکستانی عوام تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گرد کارروائیوں کے گہرے زخم جھیل چکے ہیں۔ ملا فضل اللہ بطور سربراہ ٹی ٹی پی افغان حدود کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا تھا۔ وہ پشاور آرمی پبلک سکول حملے کا بھی ذمہ دار تھا جس میں کئی معصوم بچے شہید ہو گئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی تصدیق دونوں ملکوں کی سلامتی کیلئے خطرات بننے والے دہشت گردوں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے حوالے سے ہونے والی مثبت پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس سے افغان امن عمل کو مربوط بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ وزیراعظم نے افغان صدر کو افغان قیادت میں ہونی والی افغان امن کوششوں میں تعاون کا بھی یقین دلایا۔ دونوں رہنماﺅں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں