ملتان میں الیکٹرک بس سروس جلد شروع ہوگی

ملتان میں الیکٹرک بس سروس جلد شروع ہوگی، الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے قبل مختلف روٹس پر ٹیسٹ ڈرائیوز کامیابی سے مکمل کرلی گئیں

ملتان۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ملتان میں الیکٹرک بس سروس جلد شروع ہوگی، الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے قبل مختلف روٹس پر ٹیسٹ ڈرائیوز کامیابی سے مکمل کرلی گئیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق بسوں نے شیر شاہ روڈ، وہاڑی روڈ، اولڈ شجاع آباد روڈ، ملتان ایونیو، ایل ایم کیو روڈ، خانیوال روڈ، ابدالی روڈ اور ریلوے اسٹیشن روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹیسٹ رن کیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈنز علی حسن اور مشتاق احمد نے بھی روٹس اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے، جس کے بعد شہری جدید اور ماحول دوست سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔

 

مزید خبریں