افغان صوبہ قندوز میں بینک کے باہر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

114

کابل ۔12فروری (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں بینک کے باہر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔اے ایف پی کے مطابق داعش کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں طالبان حکومت کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اپنی تنخواہ لینے بینک آئے تھے۔

منگل کو ہونے والے اس حملے میں سرکاری اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ کو اڑایا جب طالبان ملیشیا کے ارکان اپنی تنخواہ لینے کی غرض سے ایک بینک کے باہر اکھٹے تھے۔

داعش نے اس سے پہلے مارچ 2024 میں جنوبی صوبہ قندھار میں ایک بینک کے باہر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 20 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔