نیو یارک۔6جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے 1,700 سے زائد خاندانوں میں بنیادی ضروریات کی اشیا تقسیم کی ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ادارہ نے اس سرد موسم میں صوبہ ہرات کے 1,700 خاندانوں میں 5,000 کمبل، 1,700 ترپال اور 1,700 بالٹیاں تقسیم کی ہیں۔