اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں اور خطہ کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال نے عالمی برادری کو خبردارکردیا۔افغان طالبان رجیم کو محض خطہ کے لیےنہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی دفترِ خارجہ نے افغانستان کی بدترین سکیورٹی صورتحال کے پیش نظربرطانوی شہریوں کوخبردارکردیا۔افغان جریدہ خاما پریس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق برطانوی حکومت نے سکیورٹی خدشات …
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گردی، برطانوی حکومت کا افغانستان کے لیے ٹریول الرٹ جاری
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں اور خطہ کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال نے عالمی برادری کو خبردارکردیا۔افغان طالبان رجیم کو محض خطہ کے لیےنہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی دفترِ خارجہ نے افغانستان کی بدترین سکیورٹی صورتحال کے پیش نظربرطانوی شہریوں کوخبردارکردیا۔افغان جریدہ خاما پریس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق برطانوی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
برطانوی دفترِ خارجہ کی جاری کردہ سفری ہدایات میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافے اور ملک گیر خطرات کی نشاندہی کی گئی۔برطانوی حکومت نے متعدد سرحدی گزرگاہیں بند ہونے کے باعث سفر انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ نے خبردار کیاکہ برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے،افغانستان جانے والے برطانوی شہری ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لیں۔برطانوی وزارت خارجہ نے افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو فوری انخلا کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
مغربی حکام کے مطابق افغان طالبان رجیم کے آنے کے بعدمخدوش سکیورٹی صورتحال، محدود نقل و حرکت اور سفارتی رسائی نہ ہونے کے باعث سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج خطہ میں عدم استحکام اورسیکورٹی خدشات کے باعث عالمی سلامتی کے لیےچیلنج بن چکے ہیں۔









