اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو فوری انسانی ریلیف فراہم کرے جو غذائی قلت کے دہانے پر ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کے متفقہ طور پر اپنائے گئے پرنسپل آف رسپانسبلٹی ٹو پروٹیکٹ (پی 2 پی)کے تحت غذائی قلت کا شکار لاکھوں افغانیوں کو فوری انسانی ریلیف کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے۔