اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے افغان قیادت میں ہونے والی مصالحتی کاوشوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین مذہبی، تہذیبی اور تاریخی ہم آہنگی ہے، افغان مہاجرین کے بچوں کی تعلیم پاکستان کی ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم طلبا و طالبات کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔