فیض آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع جارم میں حکومتی فورسز اور طالبان جنگجوﺅں میں لڑائی کے دوران10 طالبان ہلاک ، 14 زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو میڈیا نے صوبائی ترجمان احمد نووید کے حوالہ سے بتایا کہ حکومتی فورسز نے ضلع جارم کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد دیہاتوں کو طالبان جنگجوﺅں کے کنٹرول سے آزاد کروایاگیا ۔