لاہور۔12 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں مالیاتی خسارے کو بہت حد تک کم کردیا گیا ہے اور آئندہ دو سالوں میں اسے چار فیصد سے بھی کم سطح پر لے جائیں گے، موجودہ حکومت نے 2013ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو ہمیں تونائی بحران سمیت میکرو اکنامک کے شعبہ میں عدم استحکام ، …
اسحاق ڈار کا” کلرز آف انڈس پروگرام2017ء“کی اختتامی تقریب سے خطاب
لاہور۔12 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں مالیاتی خسارے کو بہت حد تک کم کردیا گیا ہے اور آئندہ دو سالوں میں اسے چار فیصد سے بھی کم سطح پر لے جائیں گے، موجودہ حکومت نے 2013ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو ہمیں تونائی بحران سمیت میکرو اکنامک کے شعبہ میں عدم استحکام ، کم ترین جی ڈی پی شرح کا سامنا جبکہ مالی خسارہ8.8فیصد تھا اور زر مبادلہ کے ذخائر بھی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح8ارب ڈالر پرتھے جس سے نمٹنے کےلئے حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے موزوں و قابل قبول اورٹھوس اقتصادی پالیسیاں متعارف کروائیں اور آج انہی پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان ترقی پذیر اور مسلم ممالک میں ترقی کرنیوالی پانچویں بڑی معیشت ہے،









