اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پائیدار علاقائی امن کے حصول کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ قریبی ہمسایوں کی حیثیت سے پاکستان اور افغانستان کی امن و خوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ انہوں نے یہ بات افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی …
افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد، افغانستان کے دورے کی دعوت دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پائیدار علاقائی امن کے حصول کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ قریبی ہمسایوں کی حیثیت سے پاکستان اور افغانستان کی امن و خوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ انہوں نے یہ بات افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان کے لئے افغان حکومت اور عوام کی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے صلاح الدین ربانی نے کہاکہ وہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات میں استحکام کے خواہاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مئی 2018ءمیں پاکستان افغانستان لائحہ عمل برائے امن ویکجہتی(اے پی اے پی پی ایس) کے عمل کے آغاز سے تعلقات میں حالیہ بہتری کو سراہا۔ یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس فرہم ورک نے تمام باہمی معاملات پر غور کے لئے جامع ترین ادارہ جاتی نظام فراہم کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اے پی اے پی پی ایس کا آئندہ دور جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔ انہوں نے اسلام آباد میں مشترکہ پاک افغان علماءکانفرنس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا جس کی تاریخوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ سکیورٹی بحران کے باعث جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی بندش کے معاملہ پر بھی گفتگو ہوئی ۔








