افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

132
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، پورا پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر جن لوگوں نے حملہ کیا وہ تو چھپ کر یہ کارروائی کرتے ہیں لیکن یہاں پر افواج پاکستان کے خلاف سرعام ہرزہ سرائی اور پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

اس کے خلاف اس ایوان کو واضح موقف اپنانا چاہیے جس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پورا پاکستان اور یہ ایوان اس کی مذمت کرتا ہے۔