وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ، جنوبی بلوچستان، دیر، راولپنڈی اور خان پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ میں پڈعیدن 142، حیدرآباد (سٹی 65، ایئرپورٹ 14)، ٹنڈو جام 50، کراچی (فیصل بیس 51، قائد آباد 45، جناح ٹرمینل 36، کورنگی، ایم او ایس 35، ڈی ایچ اے، گڈاپ ٹائون 34، صدر 33، سعدی ٹائون 32، سرجانی 28، یونیورسٹی روڈ 27، ناظم آباد 24، نارتھ کراچی 22، گلشن معمار، اورنگی ٹائون 20، مسرور بیس 13، گلشن حدید 09)، جیکب آباد 10، دادو 06، شہید بینظیر آباد 03، سکرنڈ 01، بلوچستان میں لسبیلہ 08، اورماڑہ 05، پنجاب میں راولپنڈی 05، خان پور 02، خیبر پختونخوا میں لوئر دیر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی44 اور چلاس میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔