کپاس کی فصل کوپتہ مروڑ وائرس کے نقصانات سے بچانے کےلئے سائنسدانوں کوکلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،جامعہ زرعیہ فیصل آباد
کپاس کی فصل کوپتہ مروڑ وائرس کے نقصانات سے بچانے کےلئے سائنسدانوں کوکلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،جامعہ زرعیہ فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پتہ مروڑ وائرس کی وجہ سے پیداوار بری طرح متاثرہورہی ہے جس کے سدباب کےلئے سائنسدانوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ زرعی زمینوں میں نمکیات کی کمی بیشی،کیمیائی عوامل اور وائرس سے کپاس، آم، امردو اور ترشاوہ پھلوں کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے جسے روکنےکےلئے ہنگامی اقدامات اشد ضروری ہیں نیز ملک سے شیشم اور آم کے درخت تیزرفتاری سے سوکھے پن کا شکار ہوکر ختم ہو رہے ہیں جس کے لئے زرعی ماہرین و سائنسدانوں کو اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے درختوں کو سوکھے پن سے بچانے اور پھر سے پیداواریت کا حامل بنانے میں اپنا کردار ہنگامی بنیادوں پر ادا کرنا ہوگا، اسی طرح فصلوں کی ضروریات کے مطابق انہیں زرعی مداخل فراہم کرکے ہی کامیابی کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک کے طول و عرض میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کی اکثریت وائرس سے متاثرہ پودوں پر مشتمل ہے ،تاہم زرعی جامعہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز نے باغات میں وائرس فری پودوں کی فراہمی ممکن بناکر پیداواری انحطاط پر کسی حد تک قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی ادویات کے بے تحاشا استعمال سے نہ صرف زرعی اجناس جمود کا شکار ہیں بلکہ اس سے زمین کی پیداواری صلاحیت اور ماحولیات بھی متاثر ہورہے ہیں لہٰذا فصلوں کی ضروریات کے مطابق انہیں زرعی مداخل کی فراہمی کے ذریعے 22کروڑ عوام کےلئے خوراک کی فراہمی ممکن بناکر ہی فوڈ سیکورٹی کے اہداف کامیابی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔







