ریسکیو 1122 کا ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1122 مکمل طور پر بحال کر دیا گیا

ریسکیو 1122 کا ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1122 مکمل طور پر بحال کر دیا گیا

ملاکنڈ ۔ 19 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کا ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1122 مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق اب کسی بھی نیٹ ورک سے 1122 پر مفت کال کی جا سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ فیک، غیر ضروری اور مذاق پر مبنی کالز سے گریز کریں اور صرف حقیقی ایمرجنسی میں ہی 1122 پر کال کریں۔