یوریا کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ، ڈی اے پی کی فروخت 4 فیصد کم رہی
یوریا کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ، ڈی اے پی کی فروخت 4 فیصد کم رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک میں یوریا کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال 2026ء کے پہلے دس ماہ (جنوری تا اکتوبر) کے دوران ملک میں یوریا کی مجموعی فروخت 4.89 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 4.55 ملین ٹن کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026ء کے دوران یوریا کی فروخت 487 ہزار ٹن رہی جو ستمبر 2026ء کے 611 ہزار ٹن کے مقابلے میں 20 فیصد کم، تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے 250 ہزار ٹن کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ملک میں ڈی اے پی کی فروخت 977 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.01 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔اکتوبر 2026ء کے دوران ڈی اے پی کی فروخت 202 ہزار ٹن رہی جو ستمبر کے 88 ہزار ٹن کے مقابلے میں تین گنا سے زیادہ ہے، تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے 219 ہزار ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔







