اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کے پارلیمانی عہدیداروں کی دو روزہ ورکشاپ

85

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر اقتصادی تعاون تنظیم (پی ای اے سی او) کی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کے پارلیمانی عہدیداروں کی دو روزہ ورکشاپ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگئی ۔

اختتامی سیشن کل( جمعرات )کو ہوگا ۔ پہلے دن کے افتتاحی اجلاس کے دوران، شرکاء نے پارلیمانی خدمات کے کردار کو سمجھنے کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور نے قانون سازی اور غیر قانون سازی کے طریقہ کار کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

’’کاروبار کرنے میں آسانی اور قانون سازی میں اصلاحات کی ضرورت‘‘ کے بارے میں علم کے اشتراک کے سیشن میں بین الاقوامی سطح پر مروجہ بہترین طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء کو کمزور شعبوں کی نشاندہی کرنے اور تجارت سے متعلق موثر پالیسیاں بنانے پر زور دیا گیا۔

اختتامی سیشن میں ندیم احسن نے پائیکو کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پارلیمانی شراکت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے پارلیمانی فورمز اور دوستی گروپوں کے قیام اور اس فورم کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے۔