اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کوپاسکوسے اضافی دولاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی ،پہلی قسط 50 ہزارمیٹرک ٹن ہوگی وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کوپاسکوسے اضافی دولاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے،کارپوریشن کویہ گندم مرحلہ وارفراہم کی جائیگی ،پہلی قسط 50 ہزارمیٹرک ٹن پرمحیط ہوگی جس کی فراہمی فوری طورپرعمل میں لائی جائیگی،باقی ماندہ گندم یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی ڈیمانڈکے مطابق فراہم کی جائیگی، ای سی سی نے تخفیف غربت ڈویژن کو …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کوپاسکوسے اضافی دولاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے،کارپوریشن کویہ گندم مرحلہ وارفراہم کی جائیگی ،پہلی قسط 50 ہزارمیٹرک ٹن پرمحیط ہوگی جس کی فراہمی فوری طورپرعمل میں لائی جائیگی،باقی ماندہ گندم یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی ڈیمانڈکے مطابق فراہم کی جائیگی، ای سی سی نے تخفیف غربت ڈویژن کو کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظرمیںمعاشرے کے کمزورطبقات کو فنڈز کی فراہمی میں شفافیت اورفعالیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس پیرکویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کوپاسکوسے اضافی دولاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی،کارپویشن کویہ گندم مرحلہ وارفراہم کی جائیگی ،پہلی قسط 50 ہزارمیٹرک ٹن پرمحیط ہوگی جس کی فراہمی فوری طورپرعمل میں لائی جائیگی،باقی ماندہ گندم یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی ڈیمانڈکے مطابق فراہم کی جائیگی۔اس پیکج کی کل مالیت 8.690 ارب روپے ہوگی،جن میں سے 1.690 ارب روپے کے ضمنی وہنگامی چارجز شامل ہیں۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن اورپاسکو کے ریکارڈ کومکمل طورپر کمپوٹرائزڈکیاجائے تاکہ فیصلہ سازی میں شفافیت لائی جاسکے۔اجلاس میں نجی فلورملوں سے ڈیٹاحاصل کرنے کے معاملہ کابھی جائزہ لیاگیا تاکہ ملک میں گندم/ آٹا کی طلب ورسدکادرست اندازہ اوراس ضمن میں درست فیصلہ سازی کوممکن بنایا جاسکے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کو کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظرمیںمعاشرے کے کمزورطبقات کو فنڈز کی فراہمی میں شفافیت اورفعالیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔سیکرٹری تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کویقین دلایاکہ ملک کے غریبوں کیلئے مختص فنڈزمیں کسی کوخردبرد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کئی مقامات پرگرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ،جولوگ غریبوں کودھوکہ دینے میں ملوث ہیں انہیں مثالی سزائیں دی جائیگی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک 17 لاکھ خاندانوں کوامدادکی فراہمی کی جاچکی ہیں اورباقی ماندہ خاندانوں کوامدادکی فراہمی کاعمل جاری ہے۔