گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پیر کو خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیر صنعت محمد ارشاد اور سیکرٹری صنعت سمیت دیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی ،گورنر کو کمپنی کے انتظامی ڈھانچے، کارکردگی، کامیابیوں، مستقبل کے اہداف، اکنامک زونز، محاصل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پیر کو خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیر صنعت محمد ارشاد اور سیکرٹری صنعت سمیت دیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی ،گورنر کو کمپنی کے انتظامی ڈھانچے، کارکردگی، کامیابیوں، مستقبل کے اہداف، اکنامک زونز، محاصل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 اکنامک زونز فعال ہیں، مزید سات اکنامک زونز قائم کئے جائیں گے۔بریفنگ کے مطابق اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے تقریباً ایک لاکھ سات ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کو مختلف اکنامک زونز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے گورنر کو یکہ غنڈ ماربل سٹی، کاٹلنگ اور اکنامک زونز کے دیگر مجوزہ منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایک جامع اور قابل عمل حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فروغ دے کر یہاں لوگوں کے لئے روزگار کے بے پناہ موقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے ذیادہ سرمایہ کاری کو صوبے کی طرف راغب کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت معاملات کو آسان سے آسان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں اکنامک زونز کے نئے منصوبوں کے لئے زمینوں کی خریداری اور ادائیگیوں کے مسئلے کے حل کے لئے محکمہ خزانہ سے ساتھ بیٹھ کر قابل عمل تجاویز پیش کئے جائیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اکنامک زونز کے فنکشنل مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اکنامک زونز کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کیساتھ بیٹھ کر مسائل سنے جائیں اور قابلِ عمل فیصلے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محکموں سے متعلق معاملات وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائے جائیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اکنامک زونز میں سکیورٹی خدشات کے باعث مقامات کے انتخاب اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بعض اکنامک زونز ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں، ان مسائل کا جائزہ لے کر حل تلاش کیا جائے تاکہ ان اکنامک زونز کو بھی فعال بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک زونز کے مالیاتی مسائل اور قانونی تنازعات کے حل کے لیے کارروائی تیز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک زونز کی فعالیت میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرکے زیرِ التوا معاملات پر جلد پیش رفت یقینی بنائی جائے۔







