اقتصاد ی راہداری پاکستان اورچین کے درمیان جغرافیائی قربت اور مواقع کی بناءپر باہمی روابط کو مضبوط بنا نے اوراس کے نتیجے میں ترقی کے بے پناہ مواقع کے حوالے سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، سمندری راستوں کے ذریعے رسائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں معاون ثابت ہوں گی ، 46 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری میں مواصلات کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،پلاننگ کمیشن

195

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) اقتصاد ی راہداری پاکستان اورچین کے درمیان جغرافیائی قربت اور مواقع کی بناءپر باہمی روابط کو مضبوط بنا نے اوراس کے نتیجے میں ترقی کے بے پناہ مواقع کے حوالے سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری کے ذریعے سمندری راستوں کے ذریعے رسائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں معاون ثابت ہوں گی،46 ارب ڈالر زکی سرمایہ کاری میں مواصلات کے شعبے پر خصوصی توجہ دے جارہی ہے ۔ منگل کو پلاننگ کمیشن کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ ملک میں 12 ہزار کلومیٹرز طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ اس شعبہ میں 33 ارب ڈالر زکی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 9.5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ تین سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے بتاےا کہ سی پیک کے تحت ملک کے شمالی علاقوں کو جنوبی علاقوں کے ساتھ ملایا جائیگا ، آئندہ تین سال کے دوران 1300 کلومیٹر طویل موٹروےز بنائیں گے۔