اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس مجھے سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی ، وزیر ا عظم شہباز شریف

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر مسلم شہری ہماری قومی زندگی کا جزو لاینفک ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی ہے، یہ ٹاسک فورس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مجھے سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی۔