اقلیتی برادری کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہےں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کی سہولت کے لئے ہر طرح اقدامات کر رہی ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہےں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کی سہولت کے لئے ہر طرح اقدامات کر رہی ہے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر اس حوالے سے ایک واضح مثال ہے ۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہےں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کی سہولت کے لئے ہر طرح اقدامات کر رہی ہے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر اس حوالے سے ایک واضح مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے ساتھ بد ترین سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھی مظالم ڈھا رہا ہے۔