اقوامِ متحدہ کا رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام پر زور

اقوام متحدہ ۔7جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کے تقدس پر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا اصول ہے جس کا دفاع عالمی ادارہ آئندہ بھی کرتا رہے گا۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بریفنگ کے دوران گرین لینڈ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اقوامِ متحدہ نے اس …

اقوام متحدہ ۔7جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کے تقدس پر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا اصول ہے جس کا دفاع عالمی ادارہ آئندہ بھی کرتا رہے گا۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بریفنگ کے دوران گرین لینڈ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اقوامِ متحدہ نے اس حوالے سے سامنے آنے والے بیانات پر ’’تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ادارے کا مؤقف اصولی ہے اور اسی بنیاد پر اقوامِ متحدہ رکن ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام پر قائم رہے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹر ی جنرل اس مؤقف کو عوامی اور نجی دونوں سطحوں پر اجاگر کرتے رہیں گے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو دفاعی مقاصد کے لیے گرین لینڈ کی ’’اشد ضرورت‘‘ ہے۔ صدر ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں دوبارہ اقتدار میں آئے، اس سے قبل بھی گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں اور یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ اس مقصد کے لیے فوجی یا معاشی دباؤ کے امکانات کو مسترد نہیں کرتے۔