اقوام متحدہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے، شہریار آفریدی

134

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ20 نومبر کا دن دنیا بھر میں بچوں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ان معصوم بچوں کے حقوق کےتحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جو آئے روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گنز کا شکار ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مسلم نسل کشی کے منصوبوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت آسام سے کشمیر تک مسلمانوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔