اقوام متحدہ فلپائن میں 2016ءمیں انسداد منشیات مہم کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

منیلا ۔ 8 جولائی (اے پی پی) انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے نارکوٹکس کریک ڈاﺅن کے دوران ”منظم “مہم کے غلط استعمال پر ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق منشیات کے خلاف جنگ فلپائنی صدر ڈیوٹرٹے کا اچھا اقدام ہے اور متعدد فلپائنی شہریوں نے اس مہم کی حمایت بھی کی تاہم راتوں رات پولیس کی طرف سے ہلاکتوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری کی ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ 2016ءکےکریک ڈاﺅن پر بنائی گئی کی دوسری رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈاﺅن میں بڑے پیمانے پر تیار کی گئی ”ڈرگ واچ لسٹ“ کے تحت زیادہ تر غریب افراد کو نشانہ بنایا گیا۔